دہلی

دہلی ایئرپورٹ: ٹیک آف کے دوران سوئس ایئرلائنز کے طیارے کا ٹائر پھٹا، تمام مسافر محفوظ

دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ زیورخ جانے والے سوئس انٹرنیشنل ایئرلائنز کے طیارے کا ٹیک آف کے دوران ٹائر پھٹ گیا، جس کے بعد ہنگامی طور پر تمام 230 مسافروں اور عملے کو محفوظ نکال لیا گیا۔

نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ زیورخ جانے والے سوئس انٹرنیشنل ایئرلائنز کے طیارے کا ٹیک آف کے دوران ٹائر پھٹ گیا، جس کے بعد ہنگامی طور پر تمام 230 مسافروں اور عملے کو محفوظ نکال لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
دہلی ایئرپورٹ کو دھمکی آمیز میل کولکتہ میں بنگلہ دیشی گرفتار
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
طیارے میں حیاتیاتی خطرہ، یونائٹڈ ایئر لائنز کی ہنگامی لینڈنگ
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش


سوئس ایئرلائنز کی پرواز نمبر ایل ایکس-147 دہلی سے زیورخ کے لیے روانہ ہونے والی تھی۔ یہ واقعہ رن وے 28 پر پیش آیا۔


ایئر ٹریفک کنٹرول نے رات 1:30 بجے ‘مکمل ہنگامی صورتحال’ کا اعلان کیا جب ٹیک آف کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹنے کی اطلاع ملی۔ طیارے میں عملے کے 13 ارکان سمیت کل 230 افراد سوار تھے۔


معائنے کے دوران طیارے کے دائیں پہیے سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا، جس کے بعد ٹیک آف فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا اور تمام حفاظتی پروٹوکولز پر عمل کرتے ہوئے مسافروں کو بحفاظت نیچے اتارا گیا۔


دہلی ایئرپورٹ انتظامیہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور اس واقعے کے باوجود ہوائی اڈے پر دیگر پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہی۔ ٹائر پھٹنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔