حیدرآباد

حکومت رعیتوبندھو اسکیم کے بقایا جات کی رقم کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کردی جائے گی:ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہا کہ اگر وہ اپنی یقین دہانی پر عمل کرنے میں ناکام رہیں تو وہ فرش پر اپنی ناک رگڑنے کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نے چندرشیکھر راؤ سے کہا کہ وہ کیا اس پر عمل کیا گیا تو چندر شیکھر راؤ اپنی ناک فرش پر رگڑیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس سربراہ و وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اِس ماہ کی 8 تاریخ تک ریاستی حکومت رعیتو بندھو اسکیم کے بقایا جات کی رقم کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کروادے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 15 اگست تک کسانوں کے 2 لاکھ روپے تک کے قرضہ جات معاف کرے گی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
ترقی اور بہبود میں مجھے نائیڈو سے مقابلہ کا موقع دستیاب: ریونت ریڈی
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری

 انہوں نے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس سربراہ چندر شیکھرراؤ اور بی آر ایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ کو چیالنج کیا کہ وہ کسانوں کے لئے رعیتو بندھو اسکیم پر عمل آوری پر بحث کے لئے سامنے آئیں۔

 انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنی یقین دہانی پر عمل کرنے میں ناکام رہیں تو وہ فرش پر اپنی ناک رگڑنے کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نے چندرشیکھر راؤ سے کہا کہ وہ کیا اس پر عمل کیا گیا تو چندر شیکھر راؤ اپنی ناک فرش پر رگڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے 65لاکھ کسانوں کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کروائی ہے جبکہ بقیہ 4 لاکھ کسانوں کا احاطہ 8مئی تک کردیا جائے گا۔ انہوں نے سابق وزیر ہریش راؤ کی جانب سے کئے گئے ایک اور چیالنج کا حوالہ دیتے ہوئے اعادہ کیا کہ ان کی حکومت 15 اگست تک کسانوں کے قرضہ جات معاف کرے گی۔

a3w
a3w