مشرق وسطیٰ

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی اسرائیلی بمباری میں شہید

وہ براق اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئیں۔ حملے میں دیگر 25 فلسطینی بھی شہید ہوئے۔ حماس سے منسلک اکاؤنٹس سے بھی اسماعیل ہانیہ کی پوتی کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

غزہ: اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی شہید ہوگئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری میں  فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہانیہ بھی شہید ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر

فلسطینی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رؤی ہانیہ اسلامی یونیورسٹی آف غزہ میں میڈیکل کی طالبہ تھیں۔ وہ براق اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئیں۔ حملے میں دیگر 25 فلسطینی بھی شہید ہوئے۔ حماس سے  منسلک اکاؤنٹس سے بھی اسماعیل ہانیہ کی پوتی کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں۔ وحشیانہ حملوں میں اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت اب تک 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔