حیدرآباد
گروپ 2امتحان۔ ایک منٹ کی تاخیر پر کئی امیدواروں کو امتحانی مراکز میں داخل ہونے سے روک دیاگیا
تلنگانہ میں گروپ 2کی ملازمتوں کوپُرکرنے کیلئے اتوارکو ہوئے امتحان کے پہلے سیشن میں امتحانی مراکز پر ایک منٹ کی تاخیر سے پہنچنے والے امیدواروں کو امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں گروپ 2کی ملازمتوں کوپُرکرنے کیلئے اتوارکو ہوئے امتحان کے پہلے سیشن میں امتحانی مراکز پر ایک منٹ کی تاخیر سے پہنچنے والے امیدواروں کو امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ-2کا پرچہ اول صبح 10 بجے سے دوپہر 12.30 بجے تک منعقدکیا۔ امیدواروں سے کہا گیا تھا کہ وہ امتحان شروع ہونے سے ڈیڑھ گھنٹے پہلے مراکز پہنچ جائیں کیونکہ امتحانی مراکز کے دروازے صبح 9.30 بجے بند کردیئے جائیں گے تاہم کئی امیدوار امتحانی مراکز کی گیٹ بند ہونے کے بعد پہنچے۔
مراکز کے عہدیداروں سے متعدد اپیلوں کے باوجود، کئی امیدواروں کو امتحان میں شرکت کے لیے داخلے سے روک دیا گیا۔
ٹی جی پی ایس سی نے امیدواروں کو پہلے ہی مطلع کر دیا تھاکہ امتحان کے آغاز سے 30 منٹ پہلے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔