گروپI پریلمنری ٹسٹ: امیدواروں کوصرف چپل پہن کرمراکز آنے کی ہدایت
گروپIپریلمنری امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو جوتوں کے بجائے صرف چپل پہن کر امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت دی گئی۔
حیدرآباد: گروپIپریلمنری امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو جوتوں کے بجائے صرف چپل پہن کر امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت دی گئی۔
تلنگانہ اسٹیٹ پببلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے زیر اہتمام 11جون کو گروپI پریلمنری ٹسٹ منعقد کیاجارہا ہے۔ ٹسٹ کے اوقات 10:30 بجے دن سے ایک بجے دن رہیں گے۔یہ ٹسٹ ریاست بھر میں 994 مراکز پربیک وقت منعقد ہوگا۔
امیدواروں کو8:30 بجے صبح سے 10:15 بجے دن تک ہی امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت رہے گی۔ جملہ 3,80,081 امیدواروں کو ٹسٹ کے وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل متعلقہ مرکز پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ٹی ایس پی ایس سی کے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط میں بتایا گیا ہے کہ امیدواروں کوہال ٹکٹ کے ساتھ اصلی کارآمد تصویری شناختی کارڈ جیسے پاسپورٹ‘پان کارڈ‘ ووٹرآئی ڈی‘آدھار‘گورنمنٹ ایمپلائی کارڈ‘ ڈرائیورنگ لائسنس وغیرہ ساتھ رکھنا ضروری رہے گا۔ امیدواروں کو ریاضی کے ٹیبلس‘ لاگ بکس‘پیجرس‘سل فونس‘ والٹ اور ہینڈ بیاگس امتحانی مرکز لانا ممنوع رہے گا۔
ممنوعہ اشیاء ساتھ رکھنے والے امیدوار کو امتحان / امتحانات سے نااہل قرار دے دیاجائے گا۔ کمیشن نے واضح کردیا کہ اگرکوئی امیدوار او ایم آرشیٹ پر وائٹنر‘چاک پاوڈر‘ بلیڈ/ربر استعمال کرے گا ایسی صورت میں اس کی اوایم آر شیٹ مسترد کردی جائے گی۔
کمیشن نے 16 اکتوبر کوگروپ Iکا پریلمنری امتحان منعقد کیاتھا تاہم پیپر لیک معاملہ سامنے آنے کے بعد منعقدہ اس امتحان کومنسوخ کرتے ہوئے اسے 11جون کو دوبارہ منعقد کیاجارہاہے۔