جرائم و حادثات
ٹرینڈنگ

کلکٹرسدی پیٹ کے گن مین نے بیوی، بچوں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی

بتایا جاتا ہے کہ نریش، جمعہ کو نوکری پر نہیں گیا تھا اور وہ مکان میں مقیم تھا، فائرنگ کی آواز سن کر پڑوسی فوری پہونچے تو دیکھا کہ چاروں مرچکے تھے۔

حیدرآباد: ضلع کلکٹر سدی پیٹ کے سیکورٹی گارڈ نے خودکشی سے قبل اپنی بیوی اور دوبچوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ ضلع کے چنا کڈور منڈل کے موضع رامونی پیٹ میں جمعہ کے روز یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
کمسن لڑکے پر سیکیوریٹی گارڈس کا حملہ، غنڈہ گردی کے خلاف کیس درج کرنے مجلس ایم ایل اے کا مطالبہ
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار

 پولیس کے مطابق35 سالہ پولیس کانسٹبل آکولہ نریش، ضلع کلکٹر پرشانت جیون پاٹل کے گن مین کے طور پر کام کررہا تھا۔ نریش نے پہلے اپنی اہلیہ30 سالہ چیتنیہ،6 سالہ فرزند ریونت اور5 سالہ ہیما شری پرپستول سے فائرنگ کردی بعدازاں اُس نے اپنی گن سے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔

بتایا جاتا ہے کہ نریش، جمعہ کو نوکری پر نہیں گیا تھا اور وہ مکان میں مقیم تھا، فائرنگ کی آواز سن کر پڑوسی فوری پہونچے تو دیکھا کہ چاروں مرچکے تھے۔ مقامی افراد نے پولیس کو الرٹ کیا۔ پولیس نے پہونچنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا۔

 کیس درج کرتے ہوئے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ مالی مسائل، اس واقعہ کا اہم سبب بتایاگیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق نریش، آن لائن سٹہ کھیلنے کا عادی تھا اور اُس نے دوسروں سے بھاری قرض لے رکھا تھاتاہم پولیس نے کہا کہ وہ ہر زاویہ سے تحقیقات کررہی ہے۔