پانچ لاکھ بے گھر فلسطینی شہریوں کی غزہ واپسی
گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران پانچ لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینی شہری غزہ واپس آئےہیں۔
غزہ: گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران پانچ لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینی شہری غزہ واپس آئےہیں۔
حماس کے میڈیا آفس نے بدھ کے روز کہا کہ ’’گزشتہ 72 گھنٹوں میں پانچ لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینی جنوبی اور وسطی صوبوں سے الرشید اور صلاح الدین سڑکوں کے ذریعے غزہ اور شمالی صوبوں میں واپس آئے ہیں۔
یہ فیصلہ پیر کو اسرائیل کی جانب سے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت فلسطینی شہریوں کو غزہ کے شمالی حصے میں واپس آنے کی اجازت کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس جنگ بندی نے 15 ماہ سے جاری تنازع کا خاتمہ کر دیا۔‘‘
حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے جمعرات کو تین اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔ بدلے میں اسرائیل 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
غزہ کے محکمہ صحت کے افسران کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں کو 63 لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے 59 ملبے سے نکالے گئے، دو افراد کی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت ہوئی اور دو کی اموات دیگر وجوہات سے ہوئیں۔
واضح ر ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 47,417 ہو گئی ہے اور 111,571 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔