مشرق وسطیٰ

حماس کے حملوں کی منصوبہ بندی کی اطلاع تھی مگر شدت کا اندازہ نہیں تھا: اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کے ترجمان نےایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج کو حماس کے حملے سے پہلے اس کی منصوبہ بندی کی انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوچکی تھیں اور حملے سے چند گھنٹے پہلے یہ ظاہر ہورہا تھا۔

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہےکہ اسے حماس کے حملے کی منصوبہ بندی کا علم تھا مگر اس کی شدت کا اندازہ نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نےایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج کو حماس کے حملے سے پہلے اس کی منصوبہ بندی کی انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوچکی تھیں اور حملے سے چند گھنٹے پہلے یہ ظاہر ہورہا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حماس کے حملے کی انٹیلی جنس اطلاعات تھیں مگر ہمیں حملے کی شدت کا اندازہ نہیں تھا۔

فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ حماس کے حملے کی منصوبہ بندی کی انٹیلی جنس اطلاعات کسی ممکنہ حملے کا خطرہ نہیں تھیں تاہم اسرائیلی فوج اس معاملے کو لے کر تحقیقات کررہی ہے۔