مشرق وسطیٰ

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے ضمن میں یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کے لیے تیار: حماس

فلسطینی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اسے جنگ بندی کے معاہدے کے لیے امریکہ کی طرف سے ثالثوں کے ذریعے کچھ "خیالات" موصول ہوئے ہیں اور وہ لڑائی کو روکنے کے کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کرتی ہے۔

غزہ: حماس نے اتوار کے روز کہا کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے، اسرائیل کے مکمل انخلاء اور انکلیو پر حکومت کرنے کے لیے آزاد فلسطینی کمیٹی کے قیام کے بدلے تمام یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
امریکی پارلیمنٹ کے باہر مظاہرے کے دوران 500 افراد گرفتار
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش


فلسطینی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اسے جنگ بندی کے معاہدے کے لیے امریکہ کی طرف سے ثالثوں کے ذریعے کچھ "خیالات” موصول ہوئے ہیں اور وہ لڑائی کو روکنے کے کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کرتی ہے۔


حماس نے کسی بھی معاہدے کے لیے اسرائیل کی "واضح عہد بندی” کی ضمانت دینے کا بھی مطالبہ کیا، اور ماضی کے جیسے معاہدوں کو دہرانے کے تئيں متنبہ کیا جسے مسترد یا ترک کر دیا گیا تھا۔


واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا کہ "اسرائیلیوں نے میری شرائط کو تسلیم کر لیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ حماس بھی انہيں قبول کر لے۔”


انہوں نے مزید کہا "یہ میری آخری وارننگ ہے، کوئی دوسری وارننگ نہیں ہو گی!”


ایک اسرائیلی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل امریکی تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، جو ہفتے کے آخر میں حماس کو دی گئی تھی اور اسے "صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تجویز” قرار دیا تھا۔


اسرائیل کے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ اس منصوبے کے تحت اسرائیل غزہ شہر پر قبضہ کرنے کا حملہ منسوخ کر دے گا۔ غزہ میں اب بھی یرغمال بنائے گئے تمام 48 اسرائیلیوں کو جنگ بندی کے پہلے دن ہزاروں فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کر دیا جائے گا، جن میں سے 20 کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ زندہ ہیں – اس کے بعد جنگ بندی پر بات چیت ٹرمپ کی ثالثی میں شروع ہوگی، اور بات چیت جاری رہنے تک جنگ بندی برقرار رہے گی۔