دہلی

رائے بریلی کے لوگوں کو سونپ رہی ہوں اپنا بیٹا : سونیا گاندھی (ویڈیو)

کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے آج رائے بریلی کے لوگوں سے جذباتی ہوکر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی عمر کی وجہ سے وہ اب یہاں کے لوگوں کی خدمت نہیں کرپارہی ہیں

نئی دہلی: کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے آج رائے بریلی کے لوگوں سے جذباتی ہوکر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی عمر کی وجہ سے وہ اب یہاں کے لوگوں کی خدمت نہیں کرپارہی ہیں ، اس لئے رائے بریلی کے لوگوں کو اپنا بیٹا راہل گاندھی انہیں سونپ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
مودی حکومت، صنعتکاروں کے لئے کام کرتی ہے: راہول گاندھی

گاندھی نے رائے بریلی سے پارٹی امیدوار اور ان کے بیٹے راہل گاندھی کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، "ان کے رائے بریلی اور امیٹھی کے ساتھ خاندانی تعلقات ہیں اور اب ان کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ یہاں کے لوگوں کی خدمت نہیں کر پارہی ہیں، اس لیے انہوں نے یہ ذمہ داری اپنے بیٹے راہل گاندھی کو سونپ رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ، تیس سال تک آپ نے مجھے خدمت کا موقع دیا ۔رائے بریلی اور امیٹھی میرا خاندان ہے۔ آج میں آپ کو اپنا بیٹا سونپ رہی ہوں۔ جیسے آپ نے مجھے اپنا سمجھا، ویسے ہی راہل گاندھی کو اپنا سمجھ کر رکھنا۔ راہل آپ کو مایوس نہیں ہونےدے گا۔

محترمہ گاندھی کی بیٹی پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی اپنے بھائی کی جیت کی اپیل کی اور کہا، “آج ملک میں تبدیلی کا طوفان برپا ہے۔ سماج وادی اور کانگریس کے کارکن متحد ہیں اور ایک فوج بن کر لڑ رہے ہیں اور انڈیا گروپ کو فتح دلائیں گے، عام آدمی، غریب اور کسان دس سال سے پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔

لوگوں کی اپیل تھی کہ ان کی بات سنی جائے لیکن نریندر مودی حکومت میں آپ کی بات نہیں سنی گئی۔ آج ملک میں تبدیلی کا طوفان اٹھا ہے۔ اس ملک کی پکار ہے کہ بی جے پی کی تاناشاہی حکومت کو ہٹایا جائے اور ملک میں ایک نیا شعور بیدار کیا جائے۔ مودی جی کی حکومت کو اکھاڑ پھینک دیجئے۔