جرائم و حادثات

ہنمکنڈہ ضلع کے نوجوان کی امریکہ میں موت

اس واقعہ کی اطلاع پر راجیش کے خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا۔راجیش کے باپ کی موت چند سال پہلے ہوئی تھی اور یہ خاندان مالی مسائل کا شکار تھا جس پر راجیش امریکہ گیاتھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع کے نوجوان کی امریکہ میں موت ہوگئی۔اس نوجوان کی شناخت راجیش کے طورپر کی گئی ہے۔ضلع کے آتماکورسے تعلق رکھنے والے راجیش کی تین دن پہلے موت ہوگئی جو 2015میں امریکہ گیا تھا۔موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ خبریں
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی

اس واقعہ کی اطلاع پر راجیش کے خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا۔راجیش کے باپ کی موت چند سال پہلے ہوئی تھی اور یہ خاندان مالی مسائل کا شکار تھا جس پر راجیش امریکہ گیاتھا۔

اب اس کی موت کی اطلاع پرراجیش کی ماں صدمہ سے دوچارہوگئی ہے۔راجیش کی لاش کی آبائی مقام منتقلی میں اس کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔راجیش کی ماں نے اس سلسلہ میں تعاون کرنے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے۔

a3w
a3w