جرائم و حادثات
شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی۔خاتون کی دو سالہ بیٹے کے ساتھ خودکشی
حیدرآباد: شوہر اورسسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر بیوی نے اپنے دو سالہ بیٹے کے ساتھ خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: شوہر اورسسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر بیوی نے اپنے دو سالہ بیٹے کے ساتھ خودکشی کرلی۔
یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے فلم نگر،ونائک نگر میں پیش آیا۔اس خاتون کی شناخت سریشا کے طورپر کی گئی ہے جو تین ماہ کی حاملہ ہے۔
ذرائع کے مطابق شوہر اورسسرالی رشتہ داروں کی جانب سے ہراسانی سے تنگ آکر اس خاتون نے یہ انتہائی اقدام کیا۔
سریشا اور اس کے شوہر وشواناتھ کے درمیان جھگڑے ہورہے تھے۔ اس نے بیٹے کو پھانسی دے دی اور پھر خود بھی خودکشی کرلی۔
اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے ان دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کردی۔