آندھراپردیش

قبائلی جاترا کے موقع پر مسلم کھوابن فروخت کرنے والے کی ہراسانی۔ اے پی کے وزیرلوکیش کی سخت مذمت

تفصیلات کے مطابق ضلع کرنول کے گاؤں ویلوگوڈو سے تعلق رکھنے والے شیخ شاہ ولی میڈارم جاترا میں صرف 10 روپے میں کھوابن فروخت کر رہے تھے۔ چند یوٹیوبرس نے محض ویوز اور لائکس کی خاطر انہیں گھیر لیا اور ان پر فوڈ جہاد کا بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے ہراساں کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں حال ہی میں اختتام پذیرایشیا کی قبائلیوں کی سب سے بڑی جاترا میں پیش آئے کھووا بن واقعہ نے اب سیاسی رخ اختیار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

آندھرا پردیش کے وزیر نارا لوکیش نے کرنول ضلع سے تعلق رکھنے والے چھوٹے تاجر شیخ شاہ ولی کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے ایک جذباتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اس ہراسانی کی سخت مذمت کی۔


تفصیلات کے مطابق ضلع کرنول کے گاؤں ویلوگوڈو سے تعلق رکھنے والے شیخ شاہ ولی میڈارم جاترا میں صرف 10 روپے میں کھوابن فروخت کر رہے تھے۔ چند یوٹیوبرس نے محض ویوز اور لائکس کی خاطر انہیں گھیر لیا اور ان پر فوڈ جہاد کا بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے ہراساں کیا۔ ولی کو سرِعام مجبور کیا گیا کہ وہ ثابت کرنے کے لئے کہ کھانا محفوظ ہے اسے خود کھا کر دکھائے۔


نارا لوکیش نے سوشل میڈیا پر لکھا”پیارے بھائی ولی، تمہارے ساتھ جو ہوا اس پر مجھے بہت دکھ ہے۔ ہماری تلگو معاشرت میں ایسی تفرقہ انگیز سیاست اور مذہبی بنیادوں پر ہراسانی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہمارا سماج ہمیشہ سے باہمی احترام اور بھائی چارہ کا گہوارہ رہا ہے۔ میں جلد ہی تم سے ملاقات کروں گا اور تمہارے مشہور کھوابن کا ذائقہ چکھنے کا منتظر ہوں۔ ہم سب تمہارے ساتھ کھڑے ہیں۔“


لوکیش کے علاوہ اے پی کی حکمران جماعت تلگودیشم کے لیڈر پریٹالا سری رام اور نندیال کی ایم پی بائی ریڈی شبری نے بھی ولی کی تائید کا اعلان کیا ہے اور اس طرح کی نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔