قومی
ہردیپ سنگھ پوری اترپردیش کی راجیہ سبھا نشست سے مستعفی
مدھیہ پردیش سے بلا مقابلہ دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اترپردیش کی نشست سے استعفیٰ، نئی میعاد 2 اپریل 2030 تک ہوگی۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ہفتہ کے دن اترپردیش سے اپنی راجیہ سبھا کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
چند دن قبل وہ مدھیہ پردیش سے ایوان بالا کے لئے دوبارہ منتخب ہوئے۔
اترپردیش سے ان کی میعاد 25 نومبر کو ختم ہونے والی تھی۔ وہ 5 نومبر کو مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے لئے بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ ان کی میعاد 2اپریل 2030 تک ہوگی۔