انٹرٹینمنٹقومی

کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر

ریٹائرڈ فوجی افسر کی شکایت پر شملہ پولیس کی کارروائی، اندرا گاندھی، سنجے گاندھی، راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی سے متعلق پوسٹس پر اعتراض

شملہ (آئی اے این ایس) ہماچل پردیش پولیس نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ معاملہ گاندھی خاندان کے خلاف ان کی سوشل میڈیا پوسٹس کا ہے۔ شکایت کی گئی تھی کہ ان کے ریمارکس ”اشتعال انگیز“ ہیں۔

کیس جمعہ 13 نومبر کو شملہ کے رہنے والی ریٹائرڈ کپتان اتل شرما کی شکایت پر درج ہوا۔

شرما نے اپنی شکایت میں کہا کہ کنگنا نے 10 نومبر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی اور ان کے بیٹوں سنجے گاندھی اور راجیو گاندھی کی موت کے تعلق سے انتہائی بھڑکاؤ باتیں کیں۔

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کا قابل اعتراض تذکرہ کیا گیا۔ انہیں پر اسرار غیر ملکی شہری کہا گیا۔