تلنگانہ

ہریش راؤ نے ٹی آر ایس کا کھنڈوا گلے میں ڈال لیا۔ پارٹی کے نام کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں

سابق وزیر ہریش راؤ نے اپنے گلے میں ٹی آر ایس کے نام کا اسکارف پہن کر سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ پارٹی اور سیاسی حلقوں میں یہ بحث چھڑ گئی ہے

حیدرآباد: سابق وزیر ہریش راؤ نے اپنے گلے میں ٹی آر ایس کے نام کا اسکارف پہن کر سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ پارٹی اور سیاسی حلقوں میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ بھارت راشٹرا سمیتی کو جلد ہی ”تلنگانہ راشٹرا سمیتی“ میں دوبارہ تبدیل کیا جائے گا،پہلے بی آر ایس، ٹی آر ایس کے نام سے رجسٹرڈ تھی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کو ٹی آر ایس سے موسوم کرنے کا امکان
تلنگانہ اسمبلی انتخابات: بی جے پی امیدواروں کے ناموں کا آئندہ ہفتہ اعلان متوقع
قومی سطح پر بی آرایس کاابھرناتاریخی ضرورت: کے ٹی آر
ارکان اسمبلی کی خریدی معاملہ ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ
بی آر ایس میں ٹی آر ایس کا ڈی این اے برقرار

بی آر ایس کو حالیہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ہریش راؤ نے پٹن چیرو میں کارکنوں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں شرکت کی اور میڈیا سے بات کی۔

اس اجلاس کے دوران انہوں نے ٹی آر ایس کا اسکارف پہن رکھا تھا، جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔ ان کے اس اقدام سے پارٹیمیں قیاس آرائیوں کا سلسلہ چل پڑا ہے کئی قائدین کا ماننا ہے کہ پارٹی کا زوال اس وقت شروع ہوا جب اس کا نام ٹی آر ایس سے بدل کر بی آر ایس کیا گیا تھا۔

انتخابات میں مایوس کن نتائج نے پارٹی کے نام کو دوبارہ ٹی آر ایس کے طور پر تبدیل کرنے کی تجاویزسامنے آنے لگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی قائد اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ان امکانات پر غور کررہے ہیں۔

پارٹی کی ایک سرکردہ شخصیت کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ کے سی آر کو راضی کرنے میں مصروف ہیں کہ پارٹی کا عوام سے دوبارہ رابطہ مضبوط کرنے کے لیے پارٹی کے نام کی تبدیلی ضروری ہے۔