کیا آپ نے اپنا آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرلیا ہے، نہیں تو فوری کرلیں
حکومت نے کہاکہ جن لوگوں نے 31 مارچ تک اپنے پان کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک نہیں کیا ان کا پان کارڈ 31 مارچ کے بعد بیکار ہوجائے گا یعنی اب پان کارڈ کے ساتھ آدھار کو لازمی قراردیا گیا ہے۔

نئی دہلی: آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرنے کیلئے نئے احکام جاری کردیئے گئے ہیں۔ آدھار کارڈ آج ہر کسی کیلئے ضروری ہوگیا ہے جس کے پاس آدھار کارڈ نہیں ہے وہ حکومت کی کسی بھی اسکیم کا فائدہ نہیں اُٹھا سکتا۔
اس کے ساتھ ہی حکومت نے پیان کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنا بھی لازمی قراردیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے 31 مارچ تک اپنے پیان کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک نہیں کیا، ان کا پیان کارڈ 31 مارچ کے بعد بیکار ہوجائے گا یعنی اب پیان کارڈ کے ساتھ آدھار کو لازمی قراردیا گیا ہے۔
آدھار کارڈ بنانے کا آغاز 29 ستمبر 2010 کو پہلا آدھار کارڈ جاری کرنے کے ساتھ ہوا تھا۔ اسے بائیو میٹرک کردیا گیا ہے۔ آنھکوں کی اسکیاننگ سے لے کر ہاتھوں کی تمام انگلیوں کے نشانات لئے جاتے ہیں اور تمام ڈیٹا (UIDAI) کے ذریعہ حکومت کے پاس رکھا جاتا ہے۔ یہ ادارہ اپنا مکمل کام کرتا ہے۔ ویب سائٹ کے ذریعہ بہت سے کام کئے جاسکتے ہیں۔
اب UIDAI نے کہا ہے کہ اگر آپ کا آدھار کارڈ 10 سا پہلے بنایا گیا تھا اور اُسے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے تو آپ سے درخواست ہے کہ اپنے شناخت کا ثبوت اور پتہ کا ثبوت کے دستاویزات اپ لوڈ کرکے اس کی دوبارہ تصدیق کرلیں۔ آن لائن اپ لوڈ کرنے کی فیس 25 روپئے اور آف لائن کیلئے 50 روپئے ہے۔
جن لوگوں کا آدھار کارڈ 10 سال سے زیادہ پرانا ہوچکا ہے، انہیں اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ یعنی آپ نے 10 سال میں ایک بار بھی اپ ڈیٹ نہیں کیا تو آپ کو یہ کرنا ہوگا۔ آپ کو اپنا موبائیل نمبر، نام اور پتہ اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ وارننگ بھی دی گئی ہے کہ اپ ڈیٹ کرتے وقت تمام جعلساز موقع کا فائدہ اُٹھاکر دھوکہ دے سکتے ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ جن لوگوں نے یہ کام کروانا ہے وہ اس عمل کو پوری چوکسی کے ساتھ مکمل کریں۔ آپ اُمنگ پورٹل سے اپنے قریب ترین آدھار مرکز کو بھی تلاش کرسکتے ہیں۔