سیاست

نوٹس پانے والے افراد کی سماعت، اسدالدین اویسی نے مراکز کا کیا دورہ

انہوں نے مراکز پر موجود عوام سے بھی بات چیت کی اور سماعت کے دوران انہیں درپیش مشکلات اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا

حیدرآباد : بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ایس آئی آر کے تحت نوٹس حاصل کرنے والے افراد کی سماعت کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سماعت مراکز پر جاری انتظامات، درخواست گزاروں کو درپیش مسائل اور دستاویزات کی جانچ کے عمل کے بارے میں متعلقہ حکام سے معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے مراکز پر موجود عوام سے بھی بات چیت کی اور سماعت کے دوران انہیں درپیش مشکلات اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر متعلقہ عملہ اور اے آئی ایم آئی ایم کے مقامی کارکنان بھی موجود رہے۔

بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اس بات پر زور دیا کہ نوٹس حاصل کرنے والے افراد کو سماعت کے عمل میں مناسب رہنمائی اور سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے دستاویزات پیش کر سکیں۔