ریونت ریڈی نے راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی، ڈیفنس ایکسپو کے لیئے کیامدعو
محبوب نگر کے دیور کدر میں ڈی آر ڈی ایل پروجیکٹ کے لیے 416.18 ایکڑ زمین صرف ایک روپیہ سالانہ لیز پر 33 سال کے لیے دینے کی اطلاع دی۔
نئی دہلی : تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے بدھ کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کر کے انہیں سات سے نو دسمبر تک بھارت فیوچر سٹی میں منعقد ہونے والے انویسٹ تلنگانہ گلوبل سمٹ-2026 میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ مسٹر ریڈی نے ڈیفنس ایکسپو-2026 کا افتتاح کرنے کی بھی گزارش کی۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ایکسپو میں ایرو اسپیس، ڈیفنس اور اسپیس کے شعبے کی کانفرنسیں، ایئر شو، صنعتی نمائش اور جدید ترین دفاعی نظام کا مظاہرہ ہوگا۔ انہوں نے سوریہ کرن اور سارنگ ایروبیٹک ٹیموں سمیت ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں کی شرکت کے لیے وزارت دفاع سے تعاون مانگا۔
مسٹر ریڈی نے بتایا کہ عادل آباد ایئرپورٹ کے لیے 750 ایکڑ زمین حاصل کی جا چکی ہے اور اضافی 750 ایکڑ دینے پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔ وہیں، محبوب نگر کے دیور کدر میں ڈی آر ڈی ایل پروجیکٹ کے لیے 416.18 ایکڑ زمین صرف ایک روپیہ سالانہ لیز پر 33 سال کے لیے دینے کی اطلاع دی۔