دہلی
عمر خالد کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن جے این یو کے سابق طالب ِ علم عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن جے این یو کے سابق طالب ِ علم عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی۔
فروری 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کی سازش میں مبینہ ملوث ہونے پر عمر خالد کے خلاف یو اے پی اے کیس درج ہے۔
جسٹس بیلا ایم ترویدی اور جسٹس اُجل بھویاں پر مشتمل بنچ نے معاملہ کی سماعت ملتوی کردی کیونکہ بنچ آج لنچ تک ہی دستیاب تھی۔ عمر خالد کے وکیل سی یو سنگھ نے کہا کہ وہ بحث کے لئے تیار ہیں۔