مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر

فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلے اسرائیل کی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے جہاں صیہونی فوج نے بریج میں تازہ ترین حملے کیے جس میں عمارتیں ملبہ کا ڈھیر بن گئیں جس کے نتیجے میں 80 افراد ملبے تلے دب گئے۔

غزہ: غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے متعدد لوگ ملبے تلے دب گئے۔فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلے اسرائیل کی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے جہاں صیہونی فوج نے بریج میں تازہ ترین حملے کیے جس میں عمارتیں ملبہ کا ڈھیر بن گئیں جس کے نتیجے میں 80 افراد ملبے تلے دب گئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل کا فضائی حملہ18فسلطینی جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
غزہ میں اسرائیلی فوج کا سیف زون ایریا میں خیموں پر حملہ، 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو کارروائیوں کے دوران 8 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں جبکہ ریسکیو اہلکاروں پر بھی اسرائیل نے حملے کرکے امدادی کاموں میں مشکلات پیدا کیں۔

دوسری جانب غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے مطالبہ پر مبنی قرارداد پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کل ووٹنگ ہوگی۔اس کے علاوہ شمالی اسرائیل میں فوجی اہداف پر لبنانی مسلح تنظیم حزب اللہ کے جوابی حملے جاری ہیں۔

واضح رہے گزشتہ سال 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے 41 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔