تلنگانہ میں شدید بارش۔کئی ٹرینیں منسوخ
شدید بارش اور اس کے نتیجہ میں دورناکل، ورنگل اور قاضی پیٹ یارڈس میں پانی جمع ہونے کے باعث ساوتھ سنٹرل ریلوے نے کئی ٹرینوں کو منسوخ، جزوی طور پر منسوخ کردیا یا ان کے اوقات پرنظرثانی کی گئی ہے۔
حیدرآباد: شدید بارش اور اس کے نتیجہ میں دورناکل، ورنگل اور قاضی پیٹ یارڈس میں پانی جمع ہونے کے باعث ساوتھ سنٹرل ریلوے نے کئی ٹرینوں کو منسوخ، جزوی طور پر منسوخ کردیا یا ان کے اوقات پرنظرثانی کی گئی ہے۔
ٹرین نمبر 17409 عادل آباد۔ ایچ ایس ناندیڑ
ٹرین نمبر 17410 ایچ ایس ناندیڑ۔ عادل آباد
یہ دونوں ٹرینیں 31 اکتوبر کو منسوخ رہیں گی۔
جزوی طور پر منسوخ کی گئی ٹرین:
ٹرین نمبر 17033 بھدراچلم روڈ۔بلہارشاہ جو 30 اکتوبر کو چلائی جانے والی تھی، اسے بھدراچلم روڈ اور قاضی پیٹ کے درمیان جزوی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
دوبارہ شیڈول کی گئی ٹرینیں:
ٹرین نمبر 12755 کاکناڈاپورٹ۔بھاونگر ٹرمینس
ٹرین نمبر 17405 وشاکھاپٹنم۔سکندرآباد
تروپتی۔عادل آباد۔ یہ ٹرینیں 30 اکتوبر کو دوبارہ شیڈول کی گئی ہیں۔
ایس سی آر نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے قبل تازہ ترین اپ ڈیٹس ضرور چیک کر لیں۔