مشرق وسطیٰ

متحدہ عرب امارات شدید بارش کا امکان ،تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان

اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پراثرانداز ہوں گی۔

ریاض: متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں جمعرات سے شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا اورتعلیمی اداروں میں جمعرات اور جمعہ کو تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی آخری تاریخ میں توسیع — طلبہ کیلئے نیا موقع
اقامتی اسکولوں میں 9231 عہدوں کو پُرکرنے نوٹیفکیشن جاری
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
تلنگانہ میں Amazon کی "زیرو ریفرل فیس” پالیسی نے بیچنے والوں کے دل جیت لیے

العربیہ کے مطابق اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پراثرانداز ہوں گی۔

اماراتی محکمہ موسمیات کے نمائندے کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ کچھ جگہ اولے بھی پڑسکتے ہیں، اس دوران تیز ہوائوں کی رفتار 65 کلومیٹر کی فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارت میں جمعرات اور جمعہ کو بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر دبئی کے تعلیمی اداروں میں جمعرات اورجمعہ کو تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ حکام کے مطابق تعطیلات کا مقصد اساتذہ اور طلباکی حفاظت کویقینی بنانا ہے۔