شہر حیدرآباد میں شدید بارش کے سبب اہم شاہراہوں کو نقصان
مقامی شہریوں اور ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی سے سڑک کی حالت انتہائی خراب ہو گئی ہے۔ چھوٹے گاڑیاں ان گڑھوں میں پھنس کر اُلٹنے کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں، جس سے کئی حادثات رونما ہوئے ہیں۔ اس صورتحال میں روزانہ سفر کرنا شہریوں کے لیے ایک کٹھن امتحان بن چکا ہے۔
حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں شدید بارش کے سبب کوکٹ پلی کے بھارت نگر سبزی منڈی سے سمتانگر، جنکل واڑہ، فتح نگر اور بالا نگر جانے والی اہم شاہراہ خستہ حالی کا شکار ہو گئی ہے۔
سڑک پر جگہ جگہ پڑے گہرے گڑھوں نے نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کیا ہے بلکہ راہگیروں اور گاڑی سواروں کے لیے بھی مشکلات بھی پیداکیں۔
مقامی شہریوں اور ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی سے سڑک کی حالت انتہائی خراب ہو گئی ہے۔ چھوٹے گاڑیاں ان گڑھوں میں پھنس کر اُلٹنے کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں، جس سے کئی حادثات رونما ہوئے ہیں۔ اس صورتحال میں روزانہ سفر کرنا شہریوں کے لیے ایک کٹھن امتحان بن چکا ہے۔
مکینوں نے بتایا کہ وہ کئی بار اس مسئلہ کی شکایت متعلقہ میونسپل حکام سے کر چکے ہیں، لیکن اب تک کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی۔ اُن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی لاپرواہی عوام کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جی ایچ ایم سی فوری طور پر سڑک کی مرمت کرے اور بارش کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کرے تاکہ آئندہ کسی جان لیوا حادثہ سے بچا جا سکے۔