تلنگانہ

تلنگانہ میں شدید بارش۔سنگاریڈی ضلع میں 10,921 ایکڑ اراضی پرپھیلی فصلیں متاثر

ان میں سب سے زیادہ نقصان کپاس کی فصل کو ہوا ہے جو تقریباً 5,011 ایکڑ پر مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ بارش اور سیلاب کی صورتحال کے باعث کھیتوں میں مٹی بھر گئی اور پانی جمع ہونے سے کھڑی فصلیں برباد ہو گئیں۔ان میں سب سے زیادہ نقصان کپاس کی فصل کو ہوا ہے جو تقریباً 5,011 ایکڑ پر مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ بارش اور سیلاب کی صورتحال کے باعث کھیتوں میں مٹی بھر گئی اور پانی جمع ہونے سے کھڑی فصلیں برباد ہو گئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں مسلسل تین دن تک شدید بارش نے کسانوں کو کافی نقصان پہنچایا۔ محکمہ زرعت کے مطابق ابتدائی تخمینہ میں بتایا گیا ہے کہ 10,921 ایکڑ اراضی پرپھیلی فصلیں متاثر ہوئی ہیں جس سے 8,892 کسان براہِ راست متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد


ان میں سب سے زیادہ نقصان کپاس کی فصل کو ہوا ہے جو تقریباً 5,011 ایکڑ پر مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ بارش اور سیلاب کی صورتحال کے باعث کھیتوں میں مٹی بھر گئی اور پانی جمع ہونے سے کھڑی فصلیں برباد ہو گئیں۔


ضلع کے زرعی آفیسر شیو پرساد نے بتایا کہ 26 تاریخ سے شروع بارش نے تین دنوں تک فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ اس سلسلہ میں تخمینہ رپورٹ تیار کر کے حکومت کو روانہ کر دی گئی ہے۔


متاثرہ کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری معاوضہ دیا جائے۔ عوامی نمائندے بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کسان خاندانوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرا رہے ہیں۔


عہدیداروں نے ہر گاؤں کا دورہ کر کے نقصان کے اعداد و شمار اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ اگرچہ کہ ابتدائی طور پر 10,921 ایکڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے لیکن امکان ہے کہ یہ تعداد مزید بڑھے گی۔


ادھر بی آر ایس کی رکن اسمبلی سنیتا ریڈی نے متاثرہ کھیتوں کا معائنہ کرتے ہوئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ فی ایکڑ 25 ہزار روپے معاوضہ کسانوں کو فراہم کیا جائے۔ کسان حکومت کے اعلان اور مدد کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔