تلنگانہ کے بیشتر مقامات پرشدید بارش درج
گوداوری کے آبگیر علاقہ میں موسلا دھار بارش کے باعث بھدراچلم میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ منگل کی صبح بھدراچلم میں گوداوری کا پانی 37 فٹ سے تجاوز کر گیا۔ اس سے گھاٹوں کی سیڑھیاں ڈوب گئیں اور کلّیان کتہ تک سیلابی پانی پہنچ گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں بارش کا سلسلہ زوروں پر ہے۔ کئی مقامات پر سڑکیں اور کلورٹس ٹوٹنے سے ٹریفک رک گئی ہے۔ گھروں میں پانی داخل ہونے سے عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
کھیت ڈوب جانے سے کسانوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ریاست میں سب سے زیادہ بارش ضلع مُلگ کے منگاپیٹ میں 18.6 سنٹی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ ایٹورناگارم میں 16.1، وینکٹاپورم (مُلگ) میں 12.1، جینتھ (عادل آباد) میں 11.6، ملوور (ملگ) میں 11.6، وانکیڈی (آصف آباد) میں 11.3، سَتنال (عادل آباد) میں 11، ضلع ملگ کے تاڈوائی میں 10.4، دھرمورم میں 10.2، میڈارَم میں 10.2، عادل آباد کے سری کنڈا میں 9.7، رام نگر میں 8.9، گڑی ہتنور میں 8.9، جمبُگ (آصف آباد) میں 8.6، سَروا ئی پیٹ (بھوپال پلی) میں 8، دھنورہ (آصف آباد) میں 7.5، ریبّن (آصف آباد) میں 7.5، کیرامری میں 7.3، عادل آباد اربن میں 7.1، بھکنور (کاماریڈی) میں 6.8، واجیڈو (ملگ) میں 6.7، اُٹنور (عادل آباد) میں 6.5، سرپور (ٹی) (آصف آباد) میں 6.4، اچوڑامیں 6.3 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
حیدرآباد میں سب سے زیادہ 5.2 سنٹی میٹر بارش ہوئی۔ چندانگر میں 4.7، حیدر نگر 4.6، لنگم پلی 4.6، پٹن چیرو 4.4، کے پی ایچ بی، یوسف گوڑہ، شیخ پیٹ، رام چندراپورم، حفیظ پیٹ میں 4.3 سنٹی میٹر، بنجارہ ہلز، بورابنڈ، کوکٹ پلی میں 4.2، گچی باؤلی 4.1، بالانگر 3.9، خَیریت آباد 3.9، مادھا پور 3.8، مشیر آباد 3.6، فلم نگر 3.6 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گوداوری کے آبگیر علاقہ میں موسلا دھار بارش کے باعث بھدراچلم میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ منگل کی صبح بھدراچلم میں گوداوری کا پانی 37 فٹ سے تجاوز کر گیا۔ اس سے گھاٹوں کی سیڑھیاں ڈوب گئیں اور کلّیان کتہ تک سیلابی پانی پہنچ گیا۔ حکام نے عوام کو دریا میں نہانے سے منع کیا ہے۔