قومی

ہیمنت سورین تیسری بار جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ بنے، عہدہ اور رازداری کا حلف لیا

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے کارگزار صدر ہیمنت سورین نے آج یہاں تیسری بار جھارکھنڈ کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں گورنر سی پی رادھا کرشنن نے ہیمنت سورین کو چیف منسٹر کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

رانچی: جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے کارگزار صدر ہیمنت سورین نے آج یہاں تیسری بار جھارکھنڈ کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔

متعلقہ خبریں
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
جیل سے ہیمنت سورین کا پیام
ہیمنت سورین، ای ڈی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع
این آر سی نافذ کیاجائے گا: رگھوبرداس

راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں گورنر سی پی رادھا کرشنن نے ہیمنت سورین کو چیف منسٹر کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ مسٹر سورین نے آج تنہا حلف لیا۔

اس طرح ہیمنت سورین جھارکھنڈ کے 13ویں وزیر اعلیٰ بن گئے۔ ہیمنت سورین ریاست کے تیسرے شخص ہیں جو تین بار وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ ان سے پہلے شیبو سورین اور ارجن منڈا تین تین بار جھارکھنڈ کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں۔

حلف برداری کی تقریب کے موقع پر سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین، جھارکھنڈ کے کارگزار وزیر اعلی چمپئی سورین، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ مہوا ماجی، بادل پترالیکھ، دیپیکا سنگھ پانڈے اور دیگر کئی رہنما اور سینئر عہدیدار موجود تھے۔

جھارکھنڈ کی تشکیل کے وقت 15 نومبر 2000 کو بی جے پی کے بابولال مرانڈی ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ بنے۔ ان کی حکومت تقریباً ڈھائی سال تک چلی۔ اس کے بعد ارجن منڈا کو 18 مارچ 2003 کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔ وہ تقریباً دو سال تک وزیر اعلیٰ رہے۔

اس کے بعد شیبو سورین 2 مارچ 2005 سے 12 مارچ 2005 تک وزیر اعلیٰ بنے۔ 12 مارچ 2005 کو ارجن منڈا تقریباً ڈیڑھ سال کے لیے دوبارہ وزیر اعلیٰ بنے۔ 18 ستمبر 2006 کو آزاد ایم ایل اے مدھو کوڈا وزیر اعلیٰ بنے۔ ان کا دور تقریباً دو سال تک رہا۔

اس کے بعد 28 اگست 2008 کو شیبو سورین دوسری بار وزیر اعلیٰ بنے، ان کی مدت کار صرف چھ ماہ تک رہی اس کے بعد پہلی بار 19 جنوری 2009 کو ریاست میں صدر راج نافذ کیا گیا۔ ، شیبو سورین چھ ماہ کے لیے تیسری بار وزیر اعلیٰ بنے۔ یکم جون 2010 کو جھارکھنڈ میں دوسری بار صدر راج نافذ کیا گیا۔

11 ستمبر 2010 کو ارجن منڈا تیسری بار وزیر اعلیٰ بنے لیکن انہیں تقریباً ڈھائی سال میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنا پڑا۔ 18 جنوری 2013 کو ریاست میں تیسری بار صدر راج نافذ کیا گیا جس کے بعد 13 جولائی 2013 کو ہیمنت سورین پہلی بار وزیر اعلیٰ بنے لیکن ان کی مدت کار بھی صرف ڈیڑھ سال ہی رہی۔

28 دسمبر 2014 کو رگھوور داس اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرتے ہوئے مکمل اکثریت کے ساتھ بی جے پی حکومت میں وزیر اعلیٰ بنے۔ 2019 کے انتخابات میں جے ایم ایم، کانگریس اور آر جے ڈی مخلوط حکومت کو مکمل اکثریت ملی اور 29 دسمبر 2019 کو ہیمنت سورین دوسری بار وزیر اعلیٰ بنے تاہم ای ڈی کی کارروائی کی وجہ سے انہیں 31 جنوری کو استعفیٰ دینا پڑا۔

 ہیمنت سورین کے استعفیٰ کے بعد چمپئی سورین کو نیا وزیر اعلیٰ بنایا گیا تھا۔ چمپئی سورین نے 2 فروری 2024 کو 12ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا، لیکن ہیمنت سورین کے جیل سے باہر آنے کے بعد انہیں 3 جولائی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا۔ ہیمنت سورین نے 4 جولائی 2024 کو تیسری بار ریاست کے 13ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔

a3w
a3w