شمالی بھارت

ہیمنت سورین، پھر چیف منسٹر جھارکھنڈ بنیں گے

جے ایم ایم کے ایگزیکیٹیوصدر ہیمنت سورین امکان ہے کہ تیسری مرتبہ جھارکھنڈ کے چیف منسٹر بنیں گے۔ ریاست میں ان کی پارٹی کے زیرقیادت محاذ کے ارکان اسمبلی میں اس پر اتفاق رائے ہوگیا۔

رانچی: جے ایم ایم کے ایگزیکیٹیوصدر ہیمنت سورین امکان ہے کہ تیسری مرتبہ جھارکھنڈ کے چیف منسٹر بنیں گے۔ ریاست میں ان کی پارٹی کے زیرقیادت محاذ کے ارکان اسمبلی میں اس پر اتفاق رائے ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
جیل سے ہیمنت سورین کا پیام
ہیمنت سورین، ای ڈی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

پارٹی ذرائع نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ ہیمنت سورین کی گرفتاری کے بعد 2 فروری کو جھارکھنڈ کے چیف منسٹر بنے چمپئی سورین امکان ہے کہ بہت جلد مستعفی ہوجائیں گے۔

انہوں نے گورنر سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ راج بھون ذرائع نے یہ بات بتائی۔ رانچی میں چمپئی سورین کے بنگلہ میں اتحاد کے قائدین وارکان اسمبلی نے متفقہ فیصلہ کیاکہ ہیمنت سورین کو جے ایم ایم لیجسلیچرپارٹی قائد منتخب کیاجائے۔

پارٹی ذرائع نے بتایاکہ ہیمنت سورین کو ریاست کا دوبارہ چیف منسٹربنانے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ وہ ریاست کے 13 ویں چیف منسٹر ہوں گے جو15نومبر2000ء کو ریاست بہار سے کاٹ کر بنائی گئی تھی۔

جھارکھنڈ میں کانگریس انچارج غلام احمدمیر اور صدرپردیش کانگریس راجیش ٹھاکرنے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ ہیمنت سورین کے بھائی بسنت اور بیوی کلپنا بھی موجود تھے۔

ہیمنت سورین تقریباً5ماہ بعد 28جون کو جیل سے رہا ہوئے۔ اسی دوران ایکس پر پوسٹ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں چمپئی سورین کا دور ختم ہوا۔ خاندانی جماعت میں کنبے کے باہر والے کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہوتا۔ ہیمنت سورین‘شیبوسورین کے بیٹے ہیں۔

a3w
a3w