بھارت

ہندوستان کے مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج جوں کی توں رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج جوں کی توں رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

متعلقہ خبریں
تمل ناڈو میں وزیر اعظم مودی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے:بی جے پی
عیدالفطر سےقبل بی جے پی کامودی کٹس کاوزیرگجیندر سنگھ شیخاوت کےہاتھوں پوسٹر جاری۔
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ڈاکٹر اجے کمار اگروال کو کولکتہ میں "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا
فلم دھرندھر دی ریوینج نے 339 کروڑ روپے کا بزنس کیا

تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔

عالمی سطح پر ہفتے کے آخر میں یو ایس کروڈ 0.42 فیصد بڑھ کر 81.69 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 0.36 فیصد بڑھ کر 86.40 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ملک کے چار میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔

مہانگر…………….پیٹرول…………….ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی ….94.72……87.62

ممبئی ….104.21…….92.15

چنئی….100.75……92.34

کولکتہ….103.94…..90.76

حیدرآباد …. 107.41 …… 95.65