مشرق وسطیٰ

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

اسرائیلی فورسز کا مزید کہنا ہے کہ بیروت میں حزب اللہ کے راکٹ لانچر اور اسلحہ ذخیرہ کرنے والے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے گئے۔ لبنان سے فائر کیے گئے راکٹ مغربی کنارے میں فضا میں ہی پھٹ گئے، جس کے بعد مغربی کنارے میں سائرن بجائے گئے۔

بیروت: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ بیروت پر حالیہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ روز کیے گئے حملے میں حزب اللہ کے ایک اور اہم کمانڈر، علی کرکی بھی شہید ہوئے ہیں۔ تاہم، حزب اللہ یا لبنانی حکام کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق یا تردید ابھی تک نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فوجی حماس کے سامنے بری طرح ناکام : امریکی انٹلیجنس

اسرائیلی فورسز کا مزید کہنا ہے کہ بیروت میں حزب اللہ کے راکٹ لانچر اور اسلحہ ذخیرہ کرنے والے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے گئے۔ لبنان سے فائر کیے گئے راکٹ مغربی کنارے میں فضا میں ہی پھٹ گئے، جس کے بعد مغربی کنارے میں سائرن بجائے گئے۔

دوسری جانب، ایرانی میڈیا نے پہلے یہ دعویٰ کیا تھا کہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، حملے میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں، مگر ابھی تک ان اطلاعات کی بھی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔ اسرائیل کے اس حملے میں 6 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔

a3w
a3w