جرائم و حادثات

موبائیل ریچارج کے پیسے نہ دینے پر نوجوان نے باپ کا قتل کر دیا

گزشتہ روز بیٹے نے اپنے والد سے موبائل ری چارج کرنے کے لیے رقم کا مطالبہ کیا۔ والد نے کہا کہ اس کے پاس ابھی پیسے نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ جیسے ہی انتظام ہو جائے گا وہ رقم دے گا۔

جش پور: چھتیس گڑھ کے ضلع جش پور میں موبائل ریچارج کے پیسے نہ دینے پر ایک بیٹے نے اپنے باپ پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔ مداخلت پر آنے والی سوتیلی ماں کو بھی بری طرح زدوکوب کردیا۔ کلہاڑی کے وار سے زخمی باپ دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پتھل گاؤں پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار

موصولہ اطلاع کے مطابق سائیں ناتھ ٹرکی (52) بیٹے رنجیت ٹرکی (30) اور دوسری بیوی سومتی ٹرکی کے ساتھ پتھل گاؤں تھانہ علاقے کے چھوریپہری گاؤں میں رہتا تھا۔ چند روز قبل ملزم رنجیت نے مزدوری کر کے کچھ پیسے کمائے تھے اور اپنے والد کواپنی مزدوری کی کمائی ہوئی رقم ان کو رکھنے کی اجازت دے دی تھی۔

گزشتہ روز بیٹے نے اپنے والد سے موبائل ری چارج کرنے کے لیے رقم کا مطالبہ کیا۔ والد نے کہا کہ اس کے پاس ابھی پیسے نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ جیسے ہی انتظام ہو جائے گا وہ رقم دے گا۔

اس سے ناراض ہو کر وہ اپنے والد سے جھگڑنے لگا۔ جھگڑے کے دوران بیٹے نے کلہاڑی سے باپ پر جان لیوا حملہ کر دیا، جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ یہی نہیں، اس نے مداخلت کرنے آئی سوتیلی ماں کو بری طرح مارا اور زخمی کردیا۔ ایف ایس ایل کی ٹیم کو موقع پر پہنچ کر تحقیقات کررہی ہے۔ ملزم نوجوان رنجیت کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔