نتن یاہو کا غزہ منصوبے پر ٹرمپ کی تجویز مسترد کرنے کا اعلان
نتن یاہو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’’اسرائیل اس 15 نکاتی دستاویز کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے۔ جب تک حماس کو واقعی غیر مسلح نہیں کر دیا جاتا، اسرائیلی فوج کسی بھی قسم کا انخلا نہیں کرے گی۔‘‘
تل ابیب: اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ کے غزہ سے متعلق 15 نکاتی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک حماس کو غیر مسلح نہیں کیا جاتا، اسرائیلی فوج غزہ سے واپس نہیں بلائی جائے گی۔
نتن یاہو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’’اسرائیل اس 15 نکاتی دستاویز کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے۔ جب تک حماس کو واقعی غیر مسلح نہیں کر دیا جاتا، اسرائیلی فوج کسی بھی قسم کا انخلا نہیں کرے گی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس گروپ کی حقیقی برطرفی اور خاتمہ چاہتا ہے، "کوئی فرضی یا برائے نام خاتمہ نہیں، اور اس معاملے پر واشنگٹن سے بات چیت جاری ہے۔
نتن یاہو نے مزید کہا کہ ’’اب ہم اس معاملے پر امریکی حکام سے بات کر رہے ہیں۔ ان کے پاس کچھ تجاویز ہیں، جن میں سے کچھ ہمارے لیے قابلِ قبول ہیں اور کچھ ناقابلِ قبول ہیں۔‘‘