مشرق وسطیٰ

حزب اللہ کے مارٹر حملے، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج نے آج اطلاع دی کہ لبنانی سرحد کے قریب اتوار کے روز حزب اللہ کے مارٹر حملہ میں اس کے 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔

یروشلم (آئی اے این ایس) اسرائیلی فوج نے آج اطلاع دی کہ لبنانی سرحد کے قریب اتوار کے روز حزب اللہ کے مارٹر حملہ میں اس کے 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اردن میں ایک میزائل گرا
کویتی پارلیمنٹ تحلیل
اسرائیلی وزیر دفاع کا لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولنے کا اشارہ
امریکہ نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرہ میں ڈال دی:نصراللہ
کینیڈا میں ایک ہفتہ کے دوران یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا تیسرا واقعہ

اِن فوجیوں کی 43 سالہ اویوی ماگن اور 25 سالہ ایٹے ازولے کے طور پر شناخت کی گئی ہے جو یونٹ 5515 کے ارکان تھے۔ اس واقعہ میں مزید 2 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی اور لبنانی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں اپنے فضائی حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ غزہ سے اور اسرائیل میں مختلف مقامات کو نشانہ بناکر حزب اللہ کی جانب سے راکٹ داغے جارہے ہیں۔

خبررساں ایجنسی ژنہوا کی اطلاع کے مطابق حزب اللہ نے دوپہر تک لبنان سے شمالی اسرائیل میں تقریبا 90 راکٹ فائر کئے جبکہ غزہ میں حماس فورسس نے کم ازکم 14 راکٹ داغے جن کے ذریعہ وسطی اور جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے یہ بات بتائی۔

تل ابیب کے گلیلی علاقہ اور جنوبی شہر سدروت کے علاوہ غزہ کے قریب دیگر آبادیوں میں سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی ریسکیو سرویس نے بتایا کہ 3 خواتین معمولی زخمی ہوئی ہیں۔

Photo Source: @GulfTimes_QATAR