سیاست

لنچ موشن پٹیشن کی سماعت  تلنگانہ ڈی جی پی کو ہائی کورٹ کی اہم ہدایات

عدالت نے واضح کیا کہ پولیس بی آر ایس ارکانِ اسمبلی کو اسمبلی جانے سے نہیں روک سکتی۔

حیدرآباد : ہائی کورٹ نے بی آر ایس کی خواتین ارکانِ اسمبلی کے ساتھ پولیس کے نامناسب رویے پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔


بی آر ایس کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر تلسانی سرینواس یادو کی جانب سے دائر لنچ موشن پٹیشن کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے اہم احکامات جاری کیے۔

عدالت نے واضح کیا کہ پولیس بی آر ایس ارکانِ اسمبلی کو اسمبلی جانے سے نہیں روک سکتی۔

ہائی کورٹ نے اس معاملے میں پولیس کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

عدالت نے پولیس کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ خواتین ارکانِ اسمبلی کے ساتھ نامناسب سلوک کی شکایات پر مناسب کارروائی کی جائے۔