مہاراشٹرا

ہنڈنبرگ رپورٹ کی وجہ سے شیئر بازار  میں زبردست گراوٹ

کاروبار کے آغاز پر، سینسیکس 376 پوائنٹس لڑھک کر 79,330.12 پوائنٹس پر کھلا اور 79,278.37 پوائنٹس کی نچلی اور 79,597.07 پوائنٹس کی بلند سطح پر رہا۔

ممبئی: امریکی شارٹ سیلر کمپنی ہنڈن برگ ریسرچ کے کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرمین مادھبی بوچ اور ان کے شوہر دھوَل بوچ کے خلاف اڈانی گروپ کے آف شور فنڈ میں حصہ داری کے الزامات پر مچے گھمسان سے سہمے سرمایہ کاروں کی فروخت سے آج شیئر بازار نصف فیصدسے زائد گر گیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس اڈانی معاملے پر ایکسپوز ریالیوں کا انعقاد کرے گی
اڈانی کمپنیوں میں ایل آئی سی حصص کی قدر گھٹ گئی
اڈانی کی مدد کی خاطر مرکز نے تلنگانہ کو اسٹیل فیکٹری سے محروم کردیا
اڈانی۔ ہنڈن برگ تنازعہ، سپریم کورٹ جمعہ کو سماعت پر آمادہ
اڈانی تنازعہ، ماہرین کی کمیٹی قائم کرنے پر مرکز آمادہ

تادم تحریر بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس 438.52 پوائنٹس یا 0.55 فیصد گر کر 79,323.84 پر آگیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 150.05 پوائنٹس یا 0.62 فیصد کمزور ہوکر 24,217.45 پوائنٹس پر رہا۔

کاروبار کے آغاز پر، سینسیکس 376 پوائنٹس لڑھک کر 79,330.12 پوائنٹس پر کھلا اور 79,278.37 پوائنٹس کی نچلی اور 79,597.07 پوائنٹس کی بلند سطح پر رہا۔ اسی طرح نفٹی بھی 47 پوائنٹس گر کر 24,320.05 پوائنٹس پر کھلا اور 24,212.10 پوائنٹس کی نچلی اور 24,323.70 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچا۔

a3w
a3w