پونے کے گوگل آفس میں بم کی جھوٹی اطلاع، حیدرآباد میں ایک شخص گرفتار
پونے پولیس نے بم کو ناکارہ بنانے والے دستہ اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ کمپنی پہنچ کر تلاشی لی تاہم یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔

حیدرآباد: پونے کے گوگل آفس میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو حیدرآبادمیں تلنگانہ پولیس نے گرفتار کرلیاگیا۔
اس شخص کو ممبئی لے جانے کیلئے پولیس کی ٹیم حیدرآباد روانہ ہوگئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس شخص کے پاس پونے کے گوگل آفس کا فون نمبر نہیں تھا اسی لئے اس نے ممبئی میں گوگل کے ہیڈکوارٹرس کو فون کرتے ہوئے بم کی جھوٹی اطلاع دی جس کے ساتھ ہی ممبئی پولیس نے پونے پولیس کو چوکس کیا۔
پونے پولیس نے بم کو ناکارہ بنانے والے دستہ اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ کمپنی پہنچ کر تلاشی لی تاہم یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔
پولیس کے مطابق اس شخص کی شناخت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پی شیوانند کے طورپر کی گئی ہے۔
اس کے خلاف بی کے سی پولیس نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔