مہاراشٹرا

ہم جنس پرست خاتون جوڑے کو پولیس تحفظ فراہم کیا جائے: بمبئی ہائی کورٹ

عدالت میں داخل عرضداشت کے مطابق دونوں درخواست گزار عاقل و بالغ ہے اور دونوں کی ملاقات بزریعہ فیس بک ہوئی تھی پھر اسکے بعد دونوں میں پیار ہوگیا نیز وہ ایک ساتھ رہنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔

ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے آج یہاں پولس کو ہدایت دی کہ وہ ہم جنس پرست خاتون جوڑے کو ضرورت پڑنے پر تحفظ فراہم کرے۔ جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے اور جسٹس گوری گوڈسے کی ڈویژن بنچ نے یہ ہدایت ایک ہم جنس پرست جوڑے کی درخواست کی سماعت کے دوران دیا جس میں ایک خاتون نے اسے اس کے خاندان سے خطرہ لاحق ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے

متعلقہ خبریں
چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری
سائی بابا کی رہائی کے خلاف حکومت مہاراشٹرا کی اپیل مسترد
گھر میں یسوع مسیح کی تصویر کی موجودگی، مکین کے عیسائی ہونے کا ثبوت نہیں: بمبئی ہائی کورٹ
راہول گاندھی ہتک عزت کیس: عبوری راحت میں توسیع
نواب ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

عدالت میں داخل عرضداشت کے مطابق دونوں درخواست گزار عاقل و بالغ ہے اور دونوں کی ملاقات بزریعہ فیس بک ہوئی تھی پھر اسکے بعد دونوں میں پیار ہوگیا نیز وہ ایک ساتھ رہنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔

درخواست گزاروں میں سے ایک، جو مہاراشٹر سے باہر رہتی تھی وہ ، گھر سے بھاگ کر دوسری خاتون کے گھر آئی ، جسے مہاراشٹرا میں مقیم خاندان نے بخوشی قبول کر لیا۔

تاہم، پہلے درخواست گزار کو بعد ازاں پولیس اسٹیشن بلایا گیا اور اس کا بیان ریکارڈ کیا گیا کیونکہ اس کے والدین نے گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔

عدالت کو یہ بھی بتلایا گیا کہ دوسری درخواست گزار کے اہل خانہ انکے اس تعلقات کو لیکر ناخوش ہےاور خطرناک نتائج کی دھمکی دے رہے ہیں لہزا وہ عدالت سے تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت چاہتی ہے

سماعت کے بعد عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ دوسری خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے گمشدگی کی شکایت درج کرانے کی صورت میں جوڑے کے ٹھکانے کا انکشاف نہ کریں ۔

 اس کے علاوہ، پولیس سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ دستاویزات سمیت اپنا سامان لینے کے لیے اپنے گھر جانا چاہتے ہیں تو انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

ججوں نے اس معاملے کو دو ہفتوں میں سماعت کے لیے رکھا ہے جب وہ فیصلہ کریں گے کہ آیا اس طرح کے معاملات میں پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔