تلنگانہ

زندگی کی امید ختم! ایس ایل بی سی ٹنل میں پھنسے تمام 8 افراد ہلاک

7 دنوں بعد ریسکیو ٹیم نے پھنسے ہوئے تمام 8 افراد کی لاشوں کو تلاش کر لیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا ہے کہ اگر کانگریس حکومت بروقت کارروائی کرتی تو تمام مزدوروں کو زندہ بچایا جا سکتا تھا۔

حیدرآباد: ایس ایل بی سی ٹنل حادثہ میں پھنسے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے تین میٹر کی گہرائی میں جدید آلات اور ریڈار کی مدد سے لاشوں کو شناخت کیا۔ مرنے والوں میں 6 مزدور اور 2 انجینئرز شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ لاشوں کو سرنگ سے نکالنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

7 دنوں بعد ریسکیو ٹیم نے پھنسے ہوئے تمام 8 افراد کی لاشوں کو تلاش کر لیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا ہے کہ اگر کانگریس حکومت بروقت کارروائی کرتی تو تمام مزدوروں کو زندہ بچایا جا سکتا تھا۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے، سابق وزیر اور سدی پیٹ کے ایم ایل اے ہریش راؤ نے کہا کہ جب مزدور سرنگ میں پھنسے ہوئے تھے، تب بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی انتخابی مہم میں مصروف تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی عدم توجہی کے باعث ریسکیو آپریشن میں کسی بھی قسم کی سمت کا فقدان رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزراء صرف صبح آکر شام کو واپس چلے جاتے تھے، لیکن مزدوروں کی جان بچانے کیلئے حکومت کی طرف سے کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آئی۔