حیدرآباد

پوچنگ کیس‘سی بی آئی تحقیقات کیخلاف تلنگانہ پولیس سپریم کورٹ سے رجوع

ڈیویژن بنچ نے جس میں جسٹس پی ایس نرسمہااورجسٹس پارڈی والا بھی شامل تھے نے قبل ازوقت سماعت کی تاریخ طئے کرنے سے انکار کردیا اور کہاکہ اگر ضرورت پڑنے پر ہم ہائی کورٹ کے احکام کوپلٹ دیں گے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تلنگانہ پولیس کی دائر اپیل پر17فروری کوسماعت کرنے سے اتفاق کیاہے۔ جس میں بی جے پی کی جانب سے بی آرایس کے ارکان اسمبلی کوخریدنے کی کوشش کے پس پردہ مجرمانہ سازش کی تحقیقات کوسی بی آئی کے ذریعہ کرانے سے متعلق تلنگانہ ہائی کورٹ کے احکام کوچالنج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف
بھیڑ بکریوں کی تقسیم اسکیم، سابق وزیر کے او ایس ڈی گرفتار
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق

 سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ لوتھرا نے آج چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرا چوڈکی زیر قیادت بنچ کے سامنے معاملہ کورکھا اور اس پر جلد سماعت کی گزارش کی لوتھرا نے عدالت عظمیٰ کونتایاکہ اس معاملہ پر جلد سماعت کی ضرورت ہے کیونکہ سی بی آئی‘اگراس کیس کی تحقیقات کے لئے لے لیتی ہے تو معاملہ بے اثر ہوجائے گا۔

ڈیویژن بنچ نے جس میں جسٹس پی ایس نرسمہااورجسٹس پارڈی والا بھی شامل تھے نے قبل ازوقت سماعت کی تاریخ طئے کرنے سے انکار کردیا اور کہاکہ اگر ضرورت پڑنے پر ہم ہائی کورٹ کے احکام کوپلٹ دیں گے۔

تلنگانہ ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ نے 6فروری کو سنگل جج کے فیصلہ کوبرقراررکھتے ہوئے سی بی آئی کے ذریعہ پوچنگ کیس کی تحقیقات کی راہ ہموار کردی اورحکومت کی عرضی خارج کری تھی۔

a3w
a3w