حیدرآباد

کے سی آر حکومت نے گذشتہ دس سالوں میں کتنی ملازمتیں دیں؟وزیرٹرانسپورٹ تلنگانہ کا سوال

پونم پربھاکر نے حکومت کے خلاف سابق وزیر جگدیش ریڈی کے تبصروں کی مذمت کی۔انہوں نے کہا، ''ہم موسی ندی کو خوب صورت بنانے کے پراجکٹ کے حصہ کے طورپر بے گھر افرادکی بازآباد کاری کررہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے پوچھا کہ چندرشیکھرراو حکومت نے گذشتہ دس سالوں میں کتنی ملازمتیں دیں؟کانگریس پارٹی کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں وزراسے ملاقات کا پروگرام منعقد ہوا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ریونت ریڈی حکومت خلوص نیت سے ملازمتوں کو پُرکرنے کے اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی

طلباء اور بے روزگاروں کا دعویٰ ہے کہ وہ اس حکومت سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پچھلی حکومت نے صرف 150 افرادکو فارن ایجوکیشن فنڈ دیا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کانگریس حکومت 500 افرادکو مختلف غیر ملکی ممالک میں تعلیم دے رہی ہے۔

پونم پربھاکر نے حکومت کے خلاف سابق وزیر جگدیش ریڈی کے تبصروں کی مذمت کی۔انہوں نے کہا، ”ہم موسی ندی کو خوب صورت بنانے کے پراجکٹ کے حصہ کے طورپر بے گھر افرادکی بازآباد کاری کررہے ہیں۔

انہیں ڈبل بیڈروم والے مکان فراہم کرنے کے علاوہ، بے گھر افرادکے بچوں کی تعلیم کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔ ہم حکومت کی طرف سے ذات پات کی مردم شماری کروائیں گے۔