حیدرآباد

حیدرآباد دواؤں کا مرکز بن گیا: گورنر تلنگانہ

گورنر نے کہا کہ وہ میڈیکل کے شعبہ میں مزید انقلابی تبدیلیاں لانے کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے اضلاع میں نرسنگ کالجوں کامیڈیکل کالجوں کے ساتھ الحاق کرنے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سوندراراجن نے کہا ہے کہ حیدرآباد دواوں کا مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے راج بھون میں کینسر بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے طبی عملے کی خدمات کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر کورونا کے دوران صحت کے عملہ کی طرف سے فراہم کردہ خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

متعلقہ خبریں
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی

 انہوں نے کہا کہ ریاستی بجٹ میں محکمہ صحت کیلئے ریکارڈ سطح پر 12,161 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو گزشتہ سال کے مقابلے 721 کروڑ روپئے زیادہ مختص کئے گئے ہیں، اس سے تلنگانہ کے عوام کو مزید فائدہ ہوگا۔

گورنر نے کہا کہ وہ میڈیکل کے شعبہ میں مزید انقلابی تبدیلیاں لانے کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے اضلاع میں نرسنگ کالجوں کامیڈیکل کالجوں کے ساتھ الحاق کرنے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اسکیموں کے ذریعہ غریبوں کو بہتر علاج مل رہا ہے۔