ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی کیلئے پرمٹ کیسے حاصل کریں؟
سعودی وزارت حج و عمرہ کی وزارت نے اپنے ایکس(ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کا پرمٹ حاصل کرنے کے لیے ’نسک‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اس میں اکاؤنٹ بنا کر پروسس مکمل کریں۔
مدینہ منورہ: سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مسجد نبوی الشریف میں ریاض الجنہ میں نماز کا پرمٹ حاصل کرنے کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی وزارت نے اپنے ایکس(ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کا پرمٹ حاصل کرنے کے لیے ’نسک‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اس میں اکاؤنٹ بنا کر پروسس مکمل کریں۔
وزارت کے مطابق نسک ایپ میں اپنے اکاؤنٹ پر لاگ ان کرنے کے بعد مندرجہ ذیل اقدامات کرنے ہوں گے۔اس کے بعد آپ ارسال کے آئی کون کو کلک کریں اورجس کے بعد پرمٹ آپ کو ایس ایم ایس کی صورت میں بھیج دیا جائے گا، اس کے علاوہ نسک ایپ پر موجود ہوگا۔
دوسری جانب مسجد نبوی شریف ﷺ کی انتظامیہ نے خواتین زائرین کے لیے ریاض الجنہ میں نماز اور زیارت کا شیڈول ترتیب دیا ہے۔ خواتین کے لیے ریاض الجنہ میں زیارت اور نماز کے دو وقت مقرر کیے گئے ہیں۔ خواتین کو دن اور رات میں زیارت و نماز کی ادائیگی کی اجازت ہو گی۔
انتظامیہ کے مطابق خواتین صبح چھ بجے سے دن 11 بجے تک اور رات ساڑھے نو بجے سے 12 بجے تک ریاض الجنہ میں زیارت اور نماز ادا کر سکتی ہیں۔ جمعہ کے روز مقررہ وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جمعہ کے دن صبح 6 بجے سے 9 بجے اور رات ساڑھے نو بجے سے 12 بجے تک خواتین کو ریاض الجنہ میں داخلے کی اجازت ہو گی۔