جرائم و حادثات
جھگڑے کے باعث شوہر کی خودکشی
بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ شہر میں بیوی سے جھگڑے کی وجہ سے ایک شخص نے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ شہر میں بیوی سے جھگڑے کی وجہ سے ایک شخص نے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ آریہ نگر کے رہنے والے اروند کمار جین (35) نے کل دیر رات اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
بتایا گیا کہ اروند کی پہلی بیوی سے طلاق ہو چکی تھی۔
ان کی دوسری شادی گوالیار کی رہنے والی منجو نامی خاتون سے ہوئی۔
وہ اروند پر گوالیار میں اپنے ساتھ رہنے کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔
جبکہ اروند بھنڈ میں رہنا چاہتا تھا۔ منجو نے گوالیار کے خواتین پولیس اسٹیشن میں اپنی شکایت بھی درج کرائی تھی۔
جس کی وجہ سے اروند نے یہ قدم اٹھایا۔ اروند ای رکشا چلا کر اپنے خاندان کی کفالت کر تا تھا۔