حیدرآباد

حیدرآباد: مکان میں آگ لگ گئی۔ ایک شخص زندہ جھلس کرہلاک

شہرحیدرآبادکے بالانگر کی سنجیوئیا کالونی میں بڑے پیمانہ پرآگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے بالانگر کی سنجیوئیا کالونی میں بڑے پیمانہ پرآگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
سادات بیت المال فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق سادات میں راشن کی تقسیم
روزہ انسان کے لئے بہیمی اور حیوانی عنصر پر روحانی اور ملکوتی عنصر کو غالب کرنے کا سبب: مولانا قاضی اسد ثنائی
رمضان میں اردومیڈیم اسکولس کے اوقات میں تبدیلی سے متعلق نمائندگی
اردو اکیڈمی جدہ و محی الدین ٹرسٹ کی جانب سے ایس ایس۔سی طلباء مستقر محبوب نگر میں امتحانی کٹس کی تقسیم
جب ماہ رمضان کی پہلی رات آتی ہے، تو شیطان اور سرکش جن جکڑ دیئے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں: حافظ پیر شبیر احمد

اتوار کی صبح ایک مکان میں آگ لگنے کے نتیجہ میں ایک شخص زندہ جھلس کرہلاک ہوگیا۔اس شخص کی شناخت ایس سرینواس کے طورپر کی گئی ہے۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔پولیس نے اس پرشبہات کااظہار کیاہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس کو شبہ ہے کہ سرینواس نے خود کو آگ لگالی۔اس زاویہ سے بھی پولیس جانچ کررہی ہے۔

سرینواس کا تعلق آندھراپردیش کے راجمندری سے ہے جو حیدرآباد کی اس کالونی میں مقیم تھا۔وہ پٹن چیرو کی ایک کمیکل کمپنی میں کام کرتاتھا۔