تلنگانہ

حیدرآباد: نالہ میں پڑے تھیلے میں ایک شخص کی لاش پائی گئی

میلاردیو پلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تھیلے سے نکالنے کے بعد اس کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے میلاردیوپلی میلاردیو پلی میں نالہ میں پڑے تھیلے میں ایک شخص کی لاش پائی گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

تفصیلات کے مطابق لاش کو صفائی ورکرس نے سب سے پہلے دیکھا جو سڑک کی صفائی کر رہے تھے۔

جھاڑو دینے والوں نے ٹریفک جنکشن پر موجود ٹریفک پولیس کو اطلاع دی جس نے لااینڈآرڈرپولیس کو اس بات سے واقف کروایا۔

میلاردیو پلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تھیلے سے نکالنے کے بعد اس کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

پولیس مقتول شخص کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آوروں نے اس شخص کو کہیں اور قتل کیا اور لاش میلار دیو پلی روڈ پر پھینک دی۔ سراغ رساں ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔