حیدرآباد

حیدرآباد: چلتی کار میں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں

شہرحیدرآباد میں چلتی کارمیں آگ لگ گئی۔یہ کار، گچی باولی سے مادھاپور کی سمت جارہی تھی کہ اچانک اس میں آگ لگ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں چلتی کارمیں آگ لگ گئی۔یہ کار، گچی باولی سے مادھاپور کی سمت جارہی تھی کہ اچانک اس میں آگ لگ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

گاڑی میں سوار ڈرائیور اور مسافر بروقت شعلے بھڑکتے دیکھ کر گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

انجن میں شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی ممکنہ وجہ سمجھا جا رہا ہے، جس کے نتیجہ میں کار جل کر خاکستر ہو گئی۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

واقعہ کے دوران سڑک سے گزرنے والے دیگر راہگیروں اور ڈرائیوروں میں کچھ دیر کے لئے سنسنی پھیل گئی۔