حیدرآباد

حیدرآباد:موبائل فون ہیک کرنے والے ایودھیا کی تصاویر والے لنکس کھولنے کے خلاف سائبرکرائم پولیس کا انتباہ

تلنگانہ کی سائبر کرائم پولیس نے آن لائن گشت کرنے والے بدنیتی پر مبنی لنکس کے ممکنہ خطرے کے بارے میں شہریوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبر کرائم پولیس نے آن لائن گشت کرنے والے بدنیتی پر مبنی لنکس کے ممکنہ خطرے کے بارے میں شہریوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

ان لنکس میں دعوی کیاجارہا ہے کہ اس میں ‘ایودھیا کی لائیو تصاویر’ شامل ہیں۔

ایکس (سابقہ ٹویٹر) پراس سلسلہ میں سائبر کرائم پولیس نے ایک اڈوائزری پوسٹ کی جس میں کہا گیا، ”22 جنوری 2024 اور اس کے بعد، کئی موبائل ڈیوائسس پر ایک لنک میسج موصول ہونے کا امکان ہے جو ‘ایودھیا کی لائیو تصاویر’ یا اسی طرح کے مواد پر مشتمل ہے۔

عوام یہ اس طرح کے لنکس کو نہ کھولیں، کیونکہ ایسا کرنے سے موبائل فون ہیک ہو سکتا ہے، اور بینک اکاؤنٹس کو لوٹا جا سکتا ہے۔ بزرگ شہری اس طرح کے سائبر خطرات کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں۔