حیدرآباد

حیدرآباد: علم و فنون سے روزگار کے مواقع ممکن، مسجد اشرف کریم کشن باغ میں جلسۂ تقسیم اسناد کا انعقاد

مدرسہ دینیہ اشرف کریم و خیاطی سنٹر، مسجد اشرف کریم، مشک محل کالونی، کشن باغ حیدرآباد میں سالانہ جلسۂ تقسیم اسناد کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر علم و فنون کی اہمیت، دینی و دنیاوی تعلیم کے فوائد اور خواتین کی خود کفالت پر زور دیا گیا۔

حیدرآباد: مدرسہ دینیہ اشرف کریم و خیاطی سنٹر، مسجد اشرف کریم، مشک محل کالونی، کشن باغ حیدرآباد میں سالانہ جلسۂ تقسیم اسناد کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر علم و فنون کی اہمیت، دینی و دنیاوی تعلیم کے فوائد اور خواتین کی خود کفالت پر زور دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

اس بابرکت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی (خطیب مسجد اشرف کریم و ناظم جامعہ عربیہ ارشاد العلوم، سلیمان نگر) نے کہا کہ "علم و فن انسان کو خود کفیل بناتے ہیں، ہنر کے ذریعے روزگار کے مواقع حاصل ہوتے ہیں، خصوصاً خواتین باپردہ رہتے ہوئے ہوم ٹیوشن، ٹیچنگ، ٹیلرنگ، ایمبرائڈری اور مہندی ڈیزائن جیسے کاموں سے آمدنی حاصل کر سکتی ہیں”۔

جلسے میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ممتاز عالم دین مولانا مفتی ڈاکٹر محامد ہلال اعظمی (خطیب مسجد عالیہ گن فاؤنڈری و چیرمین شبلی انٹرنیشنل ایجوکیشنل ٹرسٹ) نے شرکت فرمائی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے قرآن مجید کی پہلی وحی "اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ” کا حوالہ دیتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ "اللہ تعالیٰ نے انسانیت کو سب سے پہلے علم حاصل کرنے کا حکم دیا، کیونکہ علم ہی جہالت، بد اخلاقی اور برائیوں کا خاتمہ کرتا ہے”۔

مفتی محمد غلام نوید قاسمی (مرکزی معاون جمال المکاتب و استاد مدرسہ احیاء العلوم، ٹپہ چبوترہ) نے کہا کہ "والدین کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کی مکمل فکر کریں، ان کی اخلاقی حالت اور صحبت پر کڑی نظر رکھیں تاکہ وہ غلط راہوں کا شکار نہ ہوں”۔

اس موقع پر جناب عبد الکریم فہیم (متولی مسجد اشرف کریم) نے جلسے کی نگرانی کی اور گرمائی کورس میں شریک طلبہ و طالبات، ٹیلرنگ و مہندی ڈیزائن کورس سے فارغ ہونے والی طالبات میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔

اجلاس میں عوام الناس، طلبہ کے اولیاء اور مقامی حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسہ کا اختتام ڈاکٹر محامد ہلال اعظمی کی دعاؤں کے ساتھ عمل میں آیا۔