حیدرآباد کی نمائش جاری، عوام کی تعداد میں اضافہ
کشمیر سے کنیاکماری تک کے تاجرین یہ اسٹالس لگاتے ہیں۔ نمائش آنے والوں نے کہاکہ ابھی پوری طرح نمائش نہیں کھلی ہے کیونکہ اسٹالس کا کام جاری ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش جاری ہے۔ گذشتہ روز اتوارہونے کے سبب نمائش دیکھنے کے لئے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا۔ اس نمائش میں کئی اسٹالس لگائے جارہے ہیں۔
کشمیر سے کنیاکماری تک کے تاجرین یہ اسٹالس لگاتے ہیں۔ نمائش آنے والوں نے کہاکہ ابھی پوری طرح نمائش نہیں کھلی ہے کیونکہ اسٹالس کا کام جاری ہے۔
کشمیر کے ایک تاجر نے کہا کہ وہ ہر سال اس نمائش میں اپنا اسٹال لگاتے ہیں۔ اس کشمیری تاجر نے کہا کہ قبل ازیں گذشتہ سال نمائش کورونا کی نئی شکل اومیکرون کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ واپس کشمیر چلے گئے تھے۔
بعض افراد نے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اب تک نمائش میں زیادہ اسٹالس بھی نہیں لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ چاردنوں کے بعد اسٹالس کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
کئی افراد نے کہاکہ وہ بچوں کو تفریح کے لئے اس نمائش میں آئے تھے تاہم ہنوز اس میں مناسب طورپر اسٹالس نہیں لگائے گئے ہیں جس سے ان کو مایوسی ہوئی ہے۔
بعض افراد نے کہا کہ کشمیری اسٹالس اور لکھنوئی اشیا ان کی پسند کی چیزیں ہیں۔