حیدرآباد:فٹنس کے بغیر چلائی جانے والی چار اسکول بسیں ضبط
آرٹی اے نے نامناسب اسکول بسوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھی ہے۔ اسکولی طلبہ کی سلامتی کے مفاد میں یہ مہم چلائی جارہی ہے۔

حیدرآباد: آرٹی اے نے نامناسب اسکول بسوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھی ہے۔ اسکولی طلبہ کی سلامتی کے مفاد میں یہ مہم چلائی جارہی ہے۔
شہر حیدرآباد کے راجندر نگر میں آرٹی اے حکام نے اسکول بسوں کے دستاویزات کی جانچ کی اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جارہی بسوں کو ضبط کرلیا۔
آرٹی اے عہدیداروں نے نارسنگی میں فٹنس کے بغیر چلائی جارہی چاربسوں کو ضبط کرلیا۔
گرمائی تعطیلات کے بعد اسکولس کو کھول دیئے جانے پر طلبہ کی سلامتی کے پیش نظر یہ مہم چلائی جارہی ہے۔
آرٹی اے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ روزانہ تقریبا 5600اسکول اور کالج بسیں چلائی جاتی ہیں تاہم تقریبا ایک ہزار بسوں کے مالکین نے مناسب دستاویزات داخل نہیں کئے۔
15 سال پرانی بسوں پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ساتھ ہی ان بسوں کے فٹنس، پولیوشن، روڈ ٹیکس اورانشورنس کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔
ڈرائیور کی جانب سے ان میں سے کسی بھی دستاویز کو پیش نہ کرپانے پر گاڑی کو ضبط کیاجارہا ہے۔
آرٹی اے کے عہدیداروں نے کہاکہ 15سال پرانی بس کو سڑکوں پر چلانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ اس سے طلبہ کی سلامتی کوخطرہ ہوسکتا ہے۔